26 جولائی 2026 - 22:17
ٹرمپ کی جسمانی اور ذہنی صحت تیزی سے 'رو بزوال' ہے، ڈیلی اسٹار

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کے قریبی ذرائع کو خدشہ ہے کہ اس کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے اور اس کے اتحادی کہتے ہیں کہ ٹرمپ کی صحت ان کی آنکھوں کے سامنے "بگڑ رہی ہے" اور انہیں تشویش ہے کہ اس کی حالت "صرف خراب تر ہی ہوتی جائے"۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 80 سالہ امریکی صدر، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی عمر کے آثار دکھا رہے ہیں اور اپنے قریبی لوگوں سے "لڑ جھگڑ رہا ہے"۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ڈیلی اسٹار نے لکھا: یہ خدشے اس بڑھتے ہوئے خوف کے بیچ سامنے آیا ہے کہ اس نے ایران کے ساتھ اپنی جنگ سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹس پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ اور کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ جنگ بھی ٹرمپ کی صحت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ [جنگ اس کی جسمانی اور نفسیاتی بیماری کا نتیجہ ہے اور بیماری میں شدت بھی اسی جنگ کا نتیجہ ہے جو اس نے بیماری کے نتیجے میں شروع کی تھی!]

تجربہ کار صحافی اینڈریو نیل (Andrew Neil) نے کہا: "'ڈونلڈ ہماری آنکھوں کے سامنے بگڑ رہا ہے،' مجھے اس ہفتے واشنگٹن میں ایک قریبی ساتھی نے بتایا جو اسے باقاعدگی سے دیکھتا ہے۔"

نیل نے ڈیلی میل میں لکھا: "اس کی جسمانی اور ذہنی صحت گر رہی ہے۔ اس کے آس پاس کے لوگ نہیں جانتے کہ اس کے بارے میں کیا کرنا ہے۔ یہ صورت حال مزید تباہ کن ہو سکتی ہے۔ وہ 80 سال کا ہے اور اس کا بڈھاپن بھی خود کو عیاں کر رہا ہے"۔

نیل لکھتے ہیں: "لیکن یہ صرف عمر کا مسئلہ، یا ادراکی صلاحیتوں میں کمی جو اس جیسے نویں عشرے میں داخل ہونے والوں کو متاثر کر سکتی ہے، ہی نہیں ہے، ـ ٹرمپ اس وقت بہت زیادہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے کیونکہ اس وقت اس کے سامنے کوئی بھی مثبت آپشن نہیں ہے۔"

ٹرمپ سے مسلسل پیشاب کی بو آتی ہے

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب ہم نے رپورٹ دی کہ فزیکل تھراپسٹ ایڈم جیمز نے دعویٰ کیا کہ "ٹرمپ سے مسلسل پیشاب کی طرح بو آتی ہے" اور "وہ زیادہ دیر تک زندہ رہنے والا نہیں ہے"۔ اس پیشہ ور طبی ماہر کا خیال ہے کہ "امریکی صدر کو امتلائی قلبی ناکامی (Congestive heart failure) اور گردے کی مستقل ناکامی کا بھی سامنا ہے۔"

اس ماہر کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ کو امتلائی قلبی ناکامی (CHF) ہے؛ جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا دل جسم سے سیال مادہ صاف کرنے کے لئے کافی مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہا ہے؛ اور وہ گردے کی مستقل ناکامی سے بھی دوچار ہے۔

ان حالات کو سنبھالنے کے لئے، جیمز نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ ممکنہ طور پر Intravenous diuretics پر رہتا ہے، جو اس پیشاب کرنے پر مجبور کر کے جسم سے سیال مواد نکال دیتا ہے۔

مسٹر جیمز نے کہا: "مجھے ابھی اسی وقت ایک ذریعے سے ایک پیغام موصول ہؤا ہے جس نے میرے لئے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کا پیشاب بے قابو ہو چکا ہے اور سے مسلسل پیشاب کی بو آتی ہے۔

جیمز کا کہنا تھا کہ "یہ اس کی آنتوں کے بے قابو ہونے کے علاوہ ہے جس کے لئے وہ برسوں سے مشہور ہے۔ ذریعہ یہ بھی بتاتا ہے کہ صدر کو روزانہ IV ادویات مل رہی ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ اس کے ہاتھ اتنی کثرت سے کیوں کھرچتے ہیں۔ ٹرمپ کے ہاتھوں پر پراسرار زخموں کی تصویریں مسلسل وائرل ہوتی رہی ہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ: جوشوا وارمز (Joshua Whorms) - ڈیلی اسٹار dailystar یو کے

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha